مستونگ: نامعلوم مسلح افراد کا پولیس ناکہ پر دھاوا، اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا
مستونگ کے علاقے ہندو محلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ناکہ پر حملہ کر کے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ رات ساڑھے 9 بجے کے قریب پیش آیا، جب ڈیوٹی پر موجود پولیس اور ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پانچ پولیس اہلکاروں کو غیر مسلح کر کے ان سے سرکاری اسلحہ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی اور پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔