امریکی حکام نے پاکستانی سفیر کو روک لیا، تہلکہ خیز انکشافات
لاس اینجلس ایئرپورٹ پر ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو امریکی حکام نے روک کر وطن واپس بھجوا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے نجی دورے پر امریکا پہنچے۔
ذرائع کے مطابق، احسن واگن کے پاس مکمل قانونی سفری دستاویزات اور درست ویزہ موجود تھا، اس کے باوجود امریکی امیگریشن حکام نے انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی۔ امیگریشن حکام کے مطابق، ان کے ویزہ ریکارڈ میں کچھ متنازع ریفرنسز موجود تھے، جس کے باعث امریکی امیگریشن سسٹم میں الرٹ جاری ہو گیا۔
اس معاملے کی اطلاع وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو دی گئی، جنہوں نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے آسکیں۔
Author
Post Views: 4