چھوٹے کاروباروں کیلئے بڑی خوشخبری!وزیراعظم کا بڑا اعلان

چھوٹے کاروباروں کیلئے بڑی خوشخبری!وزیراعظم کا بڑا اعلان

چھوٹے کاروباروں کیلئے بڑی خوشخبری!وزیراعظم کا بڑا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ای) کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

ایس ایم ای سیکٹر میں مائیکرو انٹرپرائزز کو شامل کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر مائیکرو انٹرپرائزز کو ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے جامع پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ چھوٹے کاروبار کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

سمیڈا میں ہنر مند افرادی قوت کی بھرتی کی ہدایت
وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے بین الاقوامی معیار کی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کی، تاکہ ادارہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے تاکید کی کہ شفاف طریقہ کار کے تحت ایسی ورک فورس بھرتی کی جائے جس کی تنخواہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہو۔

دیہی معیشت کی ترقی اور خواتین کے لیے بلا سود قرض پروگرام
وزیراعظم نے اجلاس کے دوران کہا کہ سمیڈا کا دیہی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، اس لیے تمام دیہی آبادی بشمول خواتین کو بلا سود قرض پروگرام سے مستفید کرنے کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے۔

ایس ایم ای شعبے میں برآمدات کے فروغ کے لیے اقدامات
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سمیڈا وزارت تجارت کے ساتھ مل کر برآمدات بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے، اور ایکسپورٹ اسسٹینس پروگرام شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

وفاقی سطح پر تربیتی اداروں کے انضمام کی ہدایت
وزیراعظم نے پیشہ ورانہ تربیت کے تمام وفاقی اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کا حکم دیا، تاکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، وزیراعظم کے معاونین، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ ارکان قومی اسمبلی نوشین افتخار اور محسن شاہنواز رانجھا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مرتضیٰ جاوید عباسی کی ملاقات، خیبرپختونخوا کی ترقی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور صوبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور سہولت کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور ہزارہ موٹروے پر ایبٹ آباد اور گردونواح کے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اور انٹرچینج کے سنگ بنیاد رکھنے کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے اس تجویز پر مثبت ردعمل دیا اور صوبے میں مزید ترقیاتی منصوبوں کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے معاون خصوصی حذیفہ رحمان کی ملاقات، کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے ملاقات کی، جس میں ملکی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے حذیفہ رحمان کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور باصلاحیت نوجوانوں کی حکومت میں شمولیت سے گورننس کی استعداد مزید بڑھے گی۔

حذیفہ رحمان نے وزیراعظم کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ معاشی استحکام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور وزیراعظم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں