وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے  ملک میں نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

تربیتی منصوبے کی نگرانی اور ماہانہ جائزہ اجلاس
وزیرِاعظم خود منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے اور اس حوالے سے ہر ماہ جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مقامی صنعتوں سے روابط اور جامع ڈیٹا بیس کے قیام کی ہدایت
وزیرِاعظم نے مقامی صنعتوں کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کو یقینی بنانے اور ایک جامع ڈیٹا بیس تشکیل دینے کی ہدایت دی۔

پاکستانی نوجوان سب سے قیمتی اثاثہ، وزیرِاعظم
وزیرِاعظم نے کہا کہ پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر کی فراہمی سے نوجوانوں کو بااختیار اور برسرِروزگار بنایا جا رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی معیار کی تربیت سے افرادی قوت کی برآمد کے فروغ پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

نیشنل یوتھ ایمپلائیمنٹ پلان کا جائزہ اجلاس
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت نیشنل یوتھ ایمپلائیمنٹ پلان کے جائزہ اجلاس میں مختلف اداروں کے ذریعے آئندہ چار برس میں لاکھوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار فراہم کرنے کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

سالانہ 24 سے 60 لاکھ نوجوانوں کے لیے تربیتی مواقع
اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ چار برس میں سالانہ 24 لاکھ سے 60 لاکھ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی، جس سے انہیں روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈیجیٹل یوتھ حب کا آغاز رواں ماہ متوقع
اجلاس میں وزیرِاعظم کو آگاہ کیا گیا کہ نوجوانوں کے لیے “ڈیجیٹل یوتھ حب” کا منصوبہ حتمی مراحل میں ہے اور اس کا باضابطہ آغاز رواں ماہ کر دیا جائے گا۔

وزیرِاعظم کی متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی تعریف
اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں