وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا، وزیراعظم

وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا، وزیراعظم

وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیو کیسز کی حالیہ صورتحال اور جاری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “فروری 2025 میں پولیو کیسز میں کمی انسدادِ پولیو مہم کی مؤثر حکمت عملی کی عکاس ہے۔ ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں کمی کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ کامیابی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم نے زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے پولیو مہم میں سیکیورٹی فورسز کے تعاون کی بھی تعریف کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فروری 2025 کی مہم میں 42.5 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، جبکہ پولیو سے متاثرہ اضلاع میں تقریباً 90 فیصد بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ سال 2025 کے آغاز سے اب تک 6 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم فروری مہم کے بعد بلوچستان، سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔حکام نے بریفنگ میں کہا کہ رواں سال کی پہلی پولیو مہم فروری میں مکمل ہو چکی ہے، جبکہ آئندہ دو مہمات اپریل اور مئی میں ہوں گی۔وزیراعظم نے تمام پولیو ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن اور سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے مہم کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرت، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں