ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے دوالگ الگ آپریشنز میں سات خوارج جہنم واصل کردیئے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی اور درابن میں دھشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا،
جسکے نتیجے میں مدی میں تین جب کہ درابن میں چار خارجی دھشتگرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دھشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 کامیاب آپریشنز میں 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بر وقت کارروائی کرکے 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور سکیورٹی فورسز نے 7خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچاکر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں،
سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔