ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیت لیا
ویسٹ انڈیزاورپاکستان کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 1سو20 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی ہے۔ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 31، محمد رضوان پچیس اور کامران غلام انیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے جومیل ویریکین نے پانچ، کیون سنکلیئر نے 3 اور گوڈاکیش موٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح یہ میچ بھی تین دن میں ختم ہوا اور بولرز کے نام رہا۔ پاکستان کیجانب سے اسپنر نعمان علی نے مجموعی طور پر دس، ساجد خان نے 6 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکین نے مجموعی طور پر نو، گوڈاکیش موٹی نے 5، کیون سنکلیئر نے تین اور کیمر روچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرا دن
گذشتہ روز کے اختتام تک پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 2سو44 رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے۔ آج تیسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستانی سائیڈ رنز میں اضافہ کئے بغیر ایک اور وکٹ گنوا بیٹھی۔ سعود شکیل تیس. گیندوں پر 13 بنا کر کیون سنکلیئر کی گیند پر کیویم ہوج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان،کاشف علی، سلمان آغا اور ساجد خان کو جومیل ویریکین نے اپنا شکار بنایا، چاروں کھلاڑیوں نے بالترتین ایک، پچیس، 15 اور 7 رنز بنائے، سلمان آغا ایل بی ڈبلیو ہوئے کبکہ باقی تین کھلاڑی بولڈ ہوئے۔ نعمان علی چھ رنز بنا کر جوڈاکیش موٹی کی گیند پر جومیل ویریکین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز مکمل کرکے پاکستان کو جیت کیلئے2سو54 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کھیل کے دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 76 رنز بنا لئے ہیں اور اسکے چار اہم کھلاڑی آؤٹ ہو کرپویلین لوٹ گئے ہیں، پاکستان کو اب بھی جیت کیلئے 1سو78 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ تین کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کپتان شان مسعود دو رنز پر کیون سنکلیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ بھی محض پانچ کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب محمد حریرہ بھی دو رنز پر گڈ کیش موتی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 48 کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران غلام انیس رنز پر جومیل واریکن کی گیند پر جنگو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی چوتھی اور اہم وکٹ 71 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 31 رنز پر کیون سنکلیئر کی گیند پر ایتھانازے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔