گوادر ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلئے کب کھلے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

گوادر ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلئے کب کھلے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

گوادر ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلئے کب کھلے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کے بعد اب اس کے آپریشنل ہونے کا مرحلہ آگیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گوادر سے مسقط کے لئے پروازوں کا آغاز اگلے سال دس جنوری سے ہو جائے گا جبکہ پی آئی آئی کا کراچی گوادر موجودہ فلائٹ آپریشن جلد ہفتے میں تین دن کر دیا جائیگا.اجلاس کے شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے، یہ ایئرپورٹ اے3 سو80 ہوائی جہازوں کو ہینڈل کر سکتا ہے، گوادر ائیرپورٹ سے چالیس لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے۔

پی آئی اے نے گوادرائیرپورٹ کو ایرو ڈروم سرٹیفکیٹ جاری کیا ، پاکستان کسٹمز کی جانب سے بھی گوادر ایئرپورٹ کو نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر سی اے سی ،اے ایس ایف،کسٹمز ،اے این ایف اورایف آئی اے کا عملہ تعینات ہوچکا۔ ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی، اے ایس ایف، کسٹمز، اے این ایف اور ایف آئی اے کا عملہ تعینات ہوچکا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ نجی ایئرلائنز ، چین ، اومان اور یو اے ای سے فلائٹ آپریشن کیلئے بات چیت جاری ہے، ائیرپورٹ پر کولڈ اسٹوریج ، وئیر ہاؤسز ، کورئیر سروسز کی سہولیات ، کارگو شیڈز کیلئے جگہ مختص کردیا گیا ہے۔تکنیکی گراؤنڈ سپورٹ آلات ، فیول فارمز، ہوٹیلز اور شاپنگ مالز کیلئے بھی جگہ مختص کر دی گئی، ایئرپورٹ پر بینک برانچز کے قیام ،اے ٹی ایمز کی تنصیب کیلئے مرکزی سمیت تمام بینکوں سے رابطہ کیا ہے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوادرکا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پاک چین عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے، بین الاقوامی معیار اور جدید سہولیات کا ہوائی اڈہ بنانے چین کے مشکور ہیں، ایئرپورٹ فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئیگی. ،روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اِس ایئرپورٹ کو ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ واضح رہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب روپے لاگت آئی ہے، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں،جس پر ایئر بس 3سو80 طیارے سمیت تمام بڑے طیارے لینڈ کرسکتے ہیں، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ ہے جسے چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تعمیر کیاہے۔

آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں