راولپنڈی: جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی،اور وزیر دفاع ، ایچ ای ثابت محمد سعید العباسی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ان ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقوں نے “سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی ماحول سمیت دلچسپی کے اہم شعبوں” پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان “فوجی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے طریقے تلاش کیے”. بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر عراقی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا . ملاقاتوں میں عراقی وزیر اعلیٰ عبدالامیر الشمری، وزیر داخلہ اور ایچ ای جنرل عبدالامیر رشید یار اللہ، اور چیف آف ڈیفنس فورسز بھی شریک تھے.
قبل ازیں عراق کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جے سی ایس سی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس، جمہوریہ عراق کے سرکاری دورے پر ہیں.