آئی ٹی شعبے کی اصلاحات پر عمل درآمد کی میں خود نگرانی کرونگا،وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت افرادی قوت اور وسائل کی کمی نہیں، وسائل کے بہتر استعمال اور افرادی قوت کو تعلیم و تربیت کے زریعے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات بچیس ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔وزیرِ اعظم کی زیر صدارتIT شعبے کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیرِ اعظم کو ملکی انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات کو بچیس ارب ڈالر تک پہنچانے کیلیے تفصیلی لائحہ عمل پیش کیا گیا۔شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ملکی آئی ٹی برآمدات اگلے پانچ سال میں پچیس ارب ڈالر تک پہنچانیکا ہدف دیا تھا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کیجانب سے شہباز شریف کو شعبے کے مختلف حصوں کی اصلاحات اور مسائل کو دور کرنے کیلئے لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلیے پیش کی گئیں اصلاحات کی راہ میں حائل چیلنجز سے نمٹنے کیلیے تمام ادارے مل کر تعاون کریں۔ IT شعبے کی اصلاحات پر عمل درآمد کی میں بذات خود نگرانی کرونگا۔انھوں نے ہدایت کی کہ IT شعبے کی اصلاحات کا پیش کردہ لائحہ عمل بہترین ہے، اب اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت اور ہنر دینے کیلیے ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک لائحہ عمل تیار کرے، پاکستانی IT ماہرین کی خلیجی ممالک میں طلب موجود ہے،
اس حوالے سے بھی تجاویز کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہIT برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے واضح اہداف وضع کرنے اور ہر اقدام کے حوالے سے معینہ مدت کے تعین کی ہدایت جب کہ IT شعبے کی اصلاحات کے نفاذ اور مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم کی جائے۔