مریم نواز کو کونسی بیماری ہے انہوں نے خود بتادیا

مریم نواز کو کونسی بیماری ہے انھوں نے خود بتادیا

مریم نواز کو کونسی بیماری ہے انھوں نے خود بتادیا

سی ایم پنجاب مریم نواز نے اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ھوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیماری کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن انھیں اس بارے میں وضاحت پیش کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
لندن میں نواز شریف کے ہمراہ پارٹی کارکنان سےبات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی خیر مانگنی ہے اور اسکے لیے رات دن ایک کرنا ہے، سیاست اور کاکردگی پر پر بات ہوسکتی ہے لیکن ذاتیات پر بات نہیں ہوسکتی، میں نے نو ماہ دن رات کام کیا، مجھے پیراتھائرائڈ کا مسئلہ ہے، میری گذشتہ برس جنوری میں سرجری ہوئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی اسپتال نہیں جہاں یہ سرجری ہوسکتی، میرا سارا علاج پاکستان میں ہوا ہے لیکن پیراتھائرائڈ ایک ایسی بیماری ہے جسکا علاج دنیا کے صرف دو ملکوں سوئٹزرلینڈ اور امریکہ میں دستیاب ہے، اسکا برطانیہ میں بھی کوئی علاج نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے بارے میں ولاگز اور باتیں ہورہی ہیں کہ مجھے خدانخواستہ کینسر ہے، مجھے کینسر نہیں ہے، میں اپنی بیماری کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ میں نے اپنے والد سے خود کو مظلوم بنا کر پیش کرنا یا رونا دھونا نہیں سیکھا، مجھے آج مجبوراً یہ بات کرنا پڑی، میں اپنی کوئی بھی پرنسنل بات میڈیا کے سامنے نھیں کرتی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چند دن قبل گلے کے علاج جنیوا گئی تھیں، بعد سے ہی سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ نجی نیوز چینل نے مریم نواز کے قریبی ساتھیوں سے رابطہ کیا تھا جنھوں نے بتایا کہ مریم نواز کے حوالے سے اس طرح کی بات بالکل بے بنیاد ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مری کیلیے مریم نواز پی ڈی ایم دور حکومت میں بھی گلے کے علاج کیلیے جنیوا گئی تھیں، جہاں ان کے گلے کی سرجری بھی ہوئی تھی، اب دوبارہ گلے کے علاج کیلیے جنیوا جانے سے چند روز قبل وہ شریف میڈیکل اسپتال بھی گئی تھیں، جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں