پی ٹی آئی نے چوبیس نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دیدی
پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دیدی.بدھ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے چوبیس نومبر کو احتجاج کی کال دیدی ہے۔میڈیا سے بات چہت کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چوبیس نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے جب کہ احتجاج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا جائیگااور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائیگا.
عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے کچھ لوگوں کو ممبر قومی اسمبلی بنایا گیا اور ان گنے چنے لوگوں سے مرضی کی قانون سازی کرائی گئی۔انھوں نے بتایا کہ عمران خان نے آج کہا ہے، میں براہ راست مخاطب ہو رہا ہوں، اپنے کسانوں سے کہتا ہوں آپکا مستقبل بہتر تاریک ہے، ملکی حالات کے پیش نظر کسانوں کو نکلنا ہوگا،
وکلا سے کہتا ہوں آپکو قانون کی بالادستی کے لیے سپریم کورٹ کیساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، سوشل سوسائٹی سے متعلق کہا ہر شہری کو اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہوگا، طلبا کو کہا آپ نے اپنے مستقبل کیلئے نکلنا ہے .انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور تمام کارکنوں کو نکلنے کا کہا ہے تاکہ فیصلہ کیا جاسکے کہ انھیں آزادی میں رہنا ہے یا مارشل لاء میں رہنا ہے۔