پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی دو کروڑ کوششوں کا انکشاف

پاکستان میں روزانہ نازیبا سائٹس تک رسائی کی دو کروڑ کوششوں کا انکشاف

پاکستان میں روزانہ نازیبا سائٹس تک رسائی کی دو کروڑ کوششوں کا انکشاف

پاکستان میں روزانہ نازیبا ساٹئس تک رسائی کی دو کروڑ کوششوں کا انکشاف ہوا ہے،پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی نےآٹھ لاکھ 44 ہزار ویب سائٹس کو بلاک کردیا

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ PTA نے 1 لاکھ ایک ہزار 83 گستاخانہ یو آر ایل بلاک کردیئے،چند روزقبل PTA نے غیر رجسٹرڈ VPNs کو بلاک کرنیکا آغاز کیا تھا،صارفین کی جانب سے وی پی اینز کی سست روی کی شکایات سامنے آئی تھی۔

خیال رہے کہ PTA نے وائٹ لسٹنگ کیلئے غیر رجسٹرڈ VPNsکی بندش شروع کردی اور PTAذرائع کا کہنا ہے بندش عارضی طور پر کی جا رہی ہے جبکہ بزنس کیلئے ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں۔PTA ذرائع کےمطابق چین، ایران، روس،  ترکی سمیت دیگر ممالک غیر رجسٹرڈVPNs بلاک کرنیوالوں میں شامل ہیں، UAE, قطر، سعودی عرب بھی غیر رجسٹرڈ VPNs کو بلاک کرتے ہیں ، کچھ ممالک صرف بزنس استعمال  کیلئے وی پی اینز کی اجازت دیتے ہیں اور پاکستان بھی ان میں شامل ہے ۔

واضح رہے PTA نے وی پی اینز کی رجسٹریشن 2010 میں شروع کی تھی ، 14سو20 سے زائد کمپنیوں کے ابتک بیس ہزار 5سو کے لگ بھگ VPNs رجسٹر ہو بھی چکے ہیں ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں