سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید چار ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے ان چار ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ سات سال کیلئے بلاک کیے گئے ہیں، سعودی عرب میں گرفتار( 60) فی صد سے زائد شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور کے پی سے ہے۔حکام کیجانب سے گرفتار افراد کو پاکستان واپس آنے کیلئے ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کئے جا رہے ہیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنیکا آپریشن جلد شروع کیا جائیگا. اور پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والی پرواز میں عمرہ زائرین کے بھیس میں سوار آٹھ مبینہ بھکاریوں کو جہاز سے اتار دیا تھا۔