ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے،وزیراعظم

ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔محمد شہباز شریف نے ہدایت دی کہ ایف بی آر کے افسران کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور اسے مؤثر طور پر بروئے کار لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس اور محصولات کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے.

ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے۔وزیراعظم نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی تعمیر نو کے لیے لائحہء عمل تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی دی۔وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ افسران کو تمام ایف بی آر اصلاحات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں