غزہ اور لبنان میں جنگ، اسرائیل یومیہ کتنا نقصان اٹھا رہا ہے؟

غزہ اور لبنان میں جنگ، اسرائیل یومیہ کتنا نقصان اٹھا رہا ہے؟

غزہ اور لبنان میں زمینی کارروائیوں کا آغاز ہونے کی وجہ سے اسرائیل کے دفاعی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور اسے یومیہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیی فوجی نے بتایا جنوبی لبنان کی جنگ میں ہزاروں ریزرو فوجیوں کی تعیناتی کے باعث اسرائیل کو یومیہ اربوں ڈالر خرچ کرنے پڑرہے ہیں، غزہ سے حماس اور لبنان سے حزب اللہ کے راکٹ اور میزائل حملے روکنے کے لیے مہنگے گولہ بارود انٹرسیپٹر میزائلوں کا بڑے پیمانے پراستعمال اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں اسرائیلی فوج نے بیروت میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کیا تھا، جس کے لیے 10 سیکنڈ کی کارروائی کے لیے اسرائیل نے مہنگے بم استعمال کیے، اسرائیل نے اس کارروائی کے لیے 66 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔دوسری جانب حسن نصر اللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین پر کیے جانے والے حملے پر بھی اسرائیل کے 52 لاکھ ڈالر سے زائد کے اخراجات آئے، پچھلے 50 روز میں اسرائیل کو 6 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد کے دفاعی اخراجات آئے اور ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، جبکہ اسرائیل کو غزہ اور لبنان کی جنگ میں یومیہ 13 کروڑ ڈالر سے زائد خرنے پڑرہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں