بھارت عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل
دی گارجین نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل ہے۔بھارتی دہشتگردی سے کینیڈا اور امریکا کے رہائشی بھی محفوظ نہیں،کینیڈین وزیر اعظم نےبھارتی سفارتکاروں پر سکھ رہنما کے قتل کا الزام لگایاتھا،دعویٰ کیا گیاتھا کہ بھارت بین الاقوامی ظلم و تشدد میں مصروف ہے۔بھارت قتل، بھتہ خوری ، دھمکیاں اور سکھوں کو نشانہ بنانے میں ملوث ہے،ثبوتوں کے باوجود بھارت نے ڈھیٹ پن دکھاتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا،مودی سرکار نے جواباً کینیڈا پر سکھ انتہا پسندوں کو پناہ دینے کا الزام لگادیا۔امریکی عدالت نے بھی ’’را‘‘ کے افسرکو سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش میں ملوث قرار دیا ،مودی سرکار نے سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کوئی تعاون نہیں کیا۔مجرمانہ کارروائیوں میں مسلسل ملوث ہونے پر بھارت کی عالمی ساکھ کو خطرہ ہے۔