Browsing Category
دنیا
روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن منصوبے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم کچھ […]
دبئی ایئر شو: بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
دبئی: دبئی میں جاری بین الاقوامی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ حادثے کے بعد ایئر شو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایئر شو کے آخری روز بھارتی طیارے نے فضائی کرتب […]
دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار، ڈبلیو ایچ او رپورٹ
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک خاتون نے اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر گھریلو یا جنسی تشدد کا سامنا کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 84 کروڑ خواتین شریکِ حیات یا کسی اور شخص کی […]
دنیا کے 11 خوبصورت ترین ممالک کی نئی فہرست جاری
دنیا کے خوبصورت ترین ممالک کی ایک نئی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں قدرتی مناظر، تاریخی ورثہ اور منفرد ثقافت کو معیار بنایا گیا ہے۔ اس فہرست کے انتخاب میں دنیا بھر کے تجربہ کار سیاحوں کے ذاتی سفر کے تجربات کو بنیاد بنایا گیا۔ اس تازہ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ نے […]
بنگلہ دیشی عدالت نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی
بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت، انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1، نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائیں۔ ٹریبونل کے تین رکنی پینل نے 2010 میں قائم عدالت کے تحت دو الزامات کے لیے سزائے موت اور تین الزامات کے لیے عمر قید کا […]
بھارت میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ
چینئی، بھارت – بھارت میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے تامبرام میں گر کر تباہ ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، تاہم حادثے سے پہلے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر لیا جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے […]
برازیل میں ’کوپ 30‘ کے دوران احتجاج، عوام کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپیں
برازیل میں ’کوپ 30‘ کے دوران احتجاج، عوام کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپیں بیلیم، برازیل: اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام COP30 ماحولیاتی سربراہی اجلاس کے دوران منگل کو درجنوں مقامی مظاہرین نے اجلاس کے مقام پر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے جنگلات […]
ٹرمپ کا انکشاف، پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ، دنیا حیران
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے۔ ایک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس وقت ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے والے تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ “سات یا آٹھ […]
افغانستان میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم، 20 افراد جاں بحق، 320 زخمی
کابل: افغانستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، 20 افراد جاں بحق جبکہ 320 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلہ ہندوکش کے پہاڑی خطے میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مزار شریف سے […]
عمرہ ویزا کے نئے ضوابط کا اعلان
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق، اب عمرہ ویزا جاری ہونے کے بعد صرف ایک ماہ (30 دن) تک مؤثر رہے گا، جبکہ اس سے قبل اس کی مدت تین ماہ تھی۔ وزارت کے مطابق، زائر کو […]