Browsing Category
حالات حاضرہ
کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، طلبہ اور عملے کو نکالا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق
کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، طلبہ اور عملے کو نکالا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کے حملے کو پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی […]
اسلام آباد: جی-11 کچہری کے باہر خودکش دھماکہ، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
اسلام آباد کے جی-11 کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کے مبینہ خودکش دھماکے میں 12 افراد موقع پر شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کچہری کے باہر ہوا، جس سے آس پاس کھڑے لوگ متاثر ہوئے۔ ابتک کی رپورٹ کے مطابق کل 12 […]
پاکستان آرمی، انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
پاکستان آرمی نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت کر ایک بار پھر بہترین نشانہ بازی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یہ مقابلےپی اے آر اے (PARA) سنٹرل میٹ جہلم میں منعقد ہوئے. جن میں پاکستان نیوی، پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی کے بہترین نشانہ بازوں نے شرکت کی۔ اختتامی […]
سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیمی بل 2025 دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی
اسلام آباد، 10 نومبر 2025: اپوزیشن کے بائیکاٹ اور احتجاج کے باوجود پاکستان کی ایوان بالا یعنی سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیمی بل 2025، دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا۔ بل کے حق میں 64 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ بل وفاقی آئینی عدالت کے قیام، صدرِ مملکت کو استثنیٰ دینے اورفیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ […]
سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی
ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) نے 27ویں آئینی ترمیم کی تمام شقیں کثرت رائے سے منظور کر لی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ترمیم کے حق میں 64 ووٹ ڈالے گئے، اور کسی نے مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم […]
آج کے دن: تاریخ میں اہم واقعات اور یادگار لمحات
Windows متعارف: 10 نومبر 1983ء کو مائیکروسافٹ نے ونڈوز (Windows) کے نام سے ایک نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروایا۔ یہ ایک انقلابی قدم تھا کیونکہ اس سے پہلے کمپیوٹر صرف کمانڈ لائن کے ذریعے چلائے جاتے تھے۔ بل گیٹس نے گرافیکل یوزر انٹرفیس (GUI) کا تصور پیش کیا، جس سے صارف ماؤس کے ذریعے […]
پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے ترک صدر کا اہم وزرا کو پاکستان بھیجنے کا اعلان
پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اہم وزرا کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق وفد اسی ہفتے پاکستان پہنچے گا اور متعلقہ حکام سے بات چیت کرے گا۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم […]
بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی
کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر متعدد پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، تاہم خواتین اور بچوں کو […]
خاتون کے پیٹ میں 40 سال سے بچہ موجود ہونے کا انکشاف
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ایک حیران کن طبی معاملہ سامنے آیا ہے جہاں 82 سالہ خاتون کے پیٹ میں 40 برس سے موجود مردہ بچہ دریافت ہوا۔ خاتون معمول کے پیٹ درد کے باعث اسپتال گئیں، مگر ایم آر آئی اسکین نے وہ راز کھول دیا جس نے ڈاکٹروں کو بھی دنگ کر دیا۔ […]
چمن میں جے یو آئی (ف) رہنما مولانا قاری محمد اعظم فائرنگ سے شہید
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا قاری محمد اعظم نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ چمن کے مرکزی علاقے میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے مولانا قاری محمد اعظم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں […]