Browsing Category

حالات حاضرہ

افغان طالبان رجیم پورے خطے کیلئے خطرہ بن چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے دوران 7.2 بلین ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان افغانستان میں چھوڑا گیا, جو اب خطے کی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ ان کے مطابق افغان طالبان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ […]

کوئٹہ، قمبرانی روڈ پر پولیس ناکے کے قریب دو دھماکے

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پولیس ناکے کے قریب بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلے دھماکے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور دیگر قانون نافذ […]

اسلام آباد: سابقہ منگیتر کے ہاتھوں 17 سالہ لڑکی قتل

اسلام آباد کے علاقے تھانہ گولڑہ کی حدود میں 17 سالہ لڑکی کو اس کے سابقہ منگیتر نے قتل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت عائشہ خان دختر منیر خان کے نام سے ہوئی ہے، جو گولڑہ اسٹیشن کے محلہ سکندر آباد کی رہائشی تھی۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کی شادی دو ماہ قبل ضرار علی […]

عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر ہے،قاسم خان

سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے والد کو گرفتار ہوئے 845 دن گزر چکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چھ ہفتوں سے عمران خان کو ایک ’ڈیتھ سیل‘ میں مکمل تنہائی […]

پاکستان کا حلال میٹ ایکسپورٹ پلان تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا،جام کمال خان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان کے جامع گوشت ایکسپورٹ پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان، وفاقی وزیر برائے قومی خوراک تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر برائے تجارت جام […]

حکومت اور نجی شعبہ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائیں گے، وفاقی وزیر خزانہ

 وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت جامع اور فعال کیپیٹل مارکیٹس کے قیام کے لیے پرعزم ہے جو اقتصادی ترقی کی مالی معاونت کر سکیں، سرمایہ کاروں کی شمولیت کو فروغ دیں اور جاری اصلاحات کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ “جدید، مربوط اور سرمایہ کار دوست کیپیٹل مارکیٹ […]

یکم دسمبر سے پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ […]

ٹرمپ نے ترقی پذیر ممالک کے لیے امیگریشن مستقل معطل کر دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈ اہلکار پر حملے کے بعد تاریخ کی سخت ترین امیگریشن پابندیوں کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام ترقی پذیر ممالک سے امریکا میں ہجرت کو “مستقل طور پر معطل” کر رہے ہیں، جبکہ 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کا فوری اور سخت سیکیورٹی […]

لندن: آکسفورڈ میں پاکستان کی علمی فتح، بھارتی وفد مباحثے سے دستبردار

لندن ( ویب ڈیسک) پاکستان نے علمی میدان میں ایک نمایاں کامیابی حاصل کی، جب آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے میں بھارتی وفد نے مباحثے سے دستبرداری اختیار کر کے پاکستان کو بلا مقابلہ فتح دلائی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر […]

پاکستان اور یو اے ای اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کریں گے، وزیر خزانہ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا۔ متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر ح.ع. سالم م. سالم البواب الزعابی نے آج وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سفیر الزعابی نے پاکستان میں اپنی تعیناتی […]