Browsing Category
بلوچستان
کوئٹہ، مستونگ، فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی
کوئٹہ اور مستونگ میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بی بی زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40 سالہ محمد صدیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ […]
زہری: مسافر ویگن مسافروں سمیت لاپتہ، بازار بند اور قومی شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان
— زہری سے حب چوکی جانے والی ایک مسافر ویگن واپسی پر وڈھ کے علاقے سے مسافروں سمیت لاپتہ ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ویگن کو روک کر اس میں موجود خواتین کو اتار دیا جبکہ ڈرائیور، کلینر اور دیگر مرد مسافروں کو گاڑی سمیت اغوا کر کے نامعلوم مقام […]
نواب جنگیز مری کی ہدایت پر شفاف بھرتی عمل، سفارش و دباؤ کو مسترد
کوہلو صوبائی اسمبلی کے رکن نواب جنگیز خان مری کی خصوصی ہدایت پر ضلع کوہلو میں محکمہ تعلیم کے تحت کنٹریکٹ آسامیوں پر بھرتی کا عمل میرٹ اور شفافیت کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق بھرتی کے اس مرحلے میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا […]
خضدار میں تیل بردار گاڑی اور ٹرالر میں تصادم، تین جاں بحق
خضدار: زہری کراس کے قریب قومی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ […]
دو روز بعد جعفر ایکسپریس کی سروس بحال
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس دو روز بعد بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین بدھ کو 500 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کی سروس 25 اور 26 اگست کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث […]
بلوچستان ہائیکورٹ میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم
بلوچستان ہائیکورٹ میں جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔ یہ سہولت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر فراہم کی گئی ہے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہریوں […]
ضرغام عباس جبوآنہ سیال چیئرمین سینیٹ کے پرنسپل سٹاف آفیسر تعینات
ضرغام عباس جبوآنہ سیال چیئرمین سینیٹ کے پرنسپل سٹاف آفیسر تعینات سینیٹ سیکرٹریٹ نے ضرغام عباس جبوآنہ سیال، ڈپٹی سیکرٹری بی پی ایس-19 کو چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی کا پرنسپل سٹاف آفیسر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، چیئرمین سینیٹ کے پرنسپل سیکرٹری […]
بلوچستان سرحد پر دراندازی ناکام، 47 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازا میں افغانستان سے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 47 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر دہشتگرد افغان باشندے تھے جو بڑی تعداد میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کررہے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی کئی لاشیں افغانستان کی حدود […]
بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ،بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان
بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ،بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان حکومت نے صوبے کی معاشی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے “بینک آف بلوچستان” کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی ابتدائی فیزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی، جسے قابلِ […]
بلوچستان: فضائی و زمینی آپریشن، 66 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ اب تک کیچ میں 13، مستونگ میں 7، تمپ میں اہم کمانڈر سمیت 5، پنجگور و تربت میں 11 جبکہ مچھ کے پہاڑی علاقوں میں 30 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے اور بھاری مقدار میں […]