Browsing Category

بلوچستان

بلوچستان بھر میں 8ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نیشنل پارٹی،پاکستان تحریک انصاف ،مجلس وحدت مسلمین سمیت مختلف جماعتوں نے کوئٹہ پریس کلب میںمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کردیا فیصلہ کیا […]

ایک دن کیلئے بلوچستان میں 3G اور 4G سروسز بند رہیں گی

ایک دن کیلئے بلوچستان میں 3G اور 4G سروسز بند رہیں گی کوئٹہ: حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق 3G اور 4G سروسز 5 ستمبر کی شام 6 بجے سے معطل رہیں گی اور 6 ستمبر کی رات 9 […]

سریاب دھماکہ، شہداء کے لیے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان

سریاب دھماکہ، شہداء کے لیے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے لواحقین کے لیے ہر فرد کے لیے 15 لاکھ روپے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے پریس کانفرنس میں […]

وفاق ضرورت پڑنے پر صوبے کو مدد فراہم کریگا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سریاب روڈ پر گزشتہ دن کو ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی، جس میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ گورنر نے کہا کہ دھماکا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور حکومت قاتلوں کو سخت سزا دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ امن […]

کوئٹہ: سریاب روڈ دھماکے میں 13 بی این پی کارکن شہید، متعدد زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ دھماکے میں 13 بی این پی کارکن شہید، متعدد زخمی کوئٹہ: سریاب روڈ کے قریب پارکنگ ایریا میں بی این پی مینگل کے جلسے کے اختتام پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 13 کارکن شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں سابق ایم پی اے احمد نواز بلوچ اور پارٹی […]

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بڑا اقدام

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے متنازع مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو مکالمے کی دعوت دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں ہر جماعت کی رائے قیمتی ہے، اسی لیے اس ایکٹ پر کھلے دل سے مشاورت کی جائے گی۔ اپوزیشن […]

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ایک روز میں 44 حادثات، 77 افراد زخمی

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 31 اگست 2025ء کو پیش آنے والے 44 ٹریفک حادثات میں 77 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ژوب اور خضدار کی شاہراہوں پر رپورٹ ہوئے۔ این-50 ژوب پر 11 حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ این-25 خضدار میں 10 […]

پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین؛ قصور اور ملتان شدید خطرے میں، لاکھوں افراد کی نقل مکانی

پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین؛ قصور اور ملتان شدید خطرے میں، لاکھوں افراد کی نقل مکانی لاہور/ملتان/کوئٹہ (ویب ڈیسک) — پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں بڑھتی جا رہی ہیں، قصور اور ملتان شدید خطرے سے دوچار ہیں جبکہ لاکھوں افراد گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔ ادھر […]

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ پھر سے معطل

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ پھر سے معطل کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس اچانک معطل کر دی گئی ہے۔ صارفین کو حکومتی سطح پر اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ذرائع کے مطابق موبائل انٹرنیٹ گزشتہ رات ایک بار پھر بند کر دیا گیا، جبکہ حکومتی مؤقف […]

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس، اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 مزید 15 روز کے لیے نافذ العمل […]