پاکستان کا فخر ارشد ندیم: مشکلات سے گولڈ میڈل تک کا سفر

ذرا ہو نم ہو تو یہ مٹی بہت ذرخیز ہے ساقی

‏ارشد ندیم کی کامیابی تمام پاکستانیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جبکہ ارشد ندیم کو دل و جان سے سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی محب وطن پاکستانیوں کیلیے خوشی کا موقع ہے جبکہ منفی پراپگنڈا اور مایوسی پھیلانے والوں کےلیے ہزیمت ہے۔

‏ارشد ندیم جس نے زخمی کہنی اور گھٹنے کے باوجود جولین تھرو کے اولیمپکس مقابلوں میں 97. 92 یعنی 93 میٹر یعنی 305 فٹ دور نیزہ پھینک کر ناصرف ورلڈ ریکارڈ قاٸم کیا بلکہ پاکستان کو چالیس سال بعد اولیمپکس گیموں میں گولڈ میڈل جیت کر دیا۔

‏ارشد ندیم جس نے انتہاٸی مشکلات کے باوجود خود کو اس قابل بنایا کہ قومی کھیل کا حصہ بن سکے۔ ایک مزدور کا بیٹا اپنے زور بازو پر قومی ٹیم میں سلیکٹ ہوا۔ ‏لیکن آپ متعلقہ بورڈ کے حالات دیکھیے ارشد ندیم کو ٹریننگ اور پریکٹس کے وقت عالمی معیار کی جولین صرف ایک میسر تھی۔ وہ بھی چار ماہ قبل خراب ہو گئی تھی۔

‏جبکہ اس بھارت کے نیرج چوپڑا کیلیے 177 نٸی جولین حکومت نے خریدی تھیں۔

‏ارشد ندیم یہیں لاہور میں سخت گرمی اور دھوپ میں پریکٹس کرتا رہاتھا جبکہ نیرج چوپڑا یورپ کے ٹھنڈے موسم میں پریکٹس کرتا رہا۔
‏ارشد ندیم کے پاس عالمی معیار کے جوتے تک نہیں تھے۔
‏ان سب حالات کے باوجود ارشد نے 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جیت کر دیا۔

‏یہ حقیقت ہے پاکستانی قوم کے جوانوں میں ایسی قابلیت، صلاحیت، ذہانت اور عزم موجود ہے جو دیگر اقوام میں نہیں لیکن انہیں موافق حالات اور سہولتیں میسر نہیں۔
‏اگر انہیں ماحول، حکومتی سپورٹ، سازو سامان ملے تو بخدا یہ ہر میدان میں دنیا فتح کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔

‏ارشد ندیم نوجوانوں کیلیے بہترین رول ماڈل ہے اسکی کامیابی درس دے رہی ہے کہ جب آپ پختہ عزم کرلیتے ہیں، سر دھڑ کی بازی لگادیتے ہیں، دل و جان سے محنت کرتے ہیں پھر حالات چاہے جتنے مخالف ہوں ان شاء اللہ کامیابی ملتی ہے۔

‏ارشد ندیم پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔ آپ نے مایوسی کے اس مشکل ترین دور میں پھر سے قوم کو ایک نٸی امید بھری خوشی دی ہے۔

‏ارشد ندیم ہمیں تم سے پیار ہے💚

‏جمعة المبارک کے بابرکت دن آہیں ہم سب ملک پاکستان اور اسکا نام روشن کرنے والوں کیلیے خیر و برکت کی دعامانگیں۔ مملکت کی ترقی و خوشحالی کیلیے، عوام کی مشکلات کو آسانی سے بدل جانے کیلیے سچے دل سے دعاٸیں مانگیں۔

‏ارشد ندیم زندہ باد
‏پاکستان تابندہ باد

Author

اپنا تبصرہ لکھیں