بچوں کے ناخن وقت پر کاٹنا کیوں ضروری ہے؟

بچوں کے ناخن وقت پر کاٹنا کیوں ضروری ہے؟

چھوٹے بچے بہت زیادہ نازک ہوتے ہیں ان میں قوت مدافعت بھی کم ہوتی ہے۔اس لیے وہ جلد اور اکثربیما رپڑجاتےہیں ۔ بچوں کے ماہرین بچوں کی خوراک کیساتھ ساتھ انکی جسمانی صحت پر بھی زور دیتے ہیں۔اور اس کے لیے صفائی ستھرائی لازمی ہے، نہ صرف ماحول کی بلکہ جسم کی بھی۔بات جب جسمانی صفائی کی کی جائے، تو اس میں سب سےپہلے ناخن آتے ہیں ۔ کیوں کہ ناخن کے اندر چھپے جراثیم منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں اور کئی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے تراشنا بہت ضروری ہے، لیکن والدین انہیں اپنی مصروفیا ت یا معمولی بات سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، جس سے ناخن بڑھ جاتے ہیں اور ساتھ ہی بچے کیلیے بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ بچوں کے ناخن کاٹنا کیوں ضروری ہے؟

چوٹ کی روک تھام
چھوٹےبچو ں کےناخن بڑھنے کی رفتار تیز ہوتی ہےاور اگر انہیں وقت پر نہ کاٹا جائے تو یہ لمبے اور نوکیلےبن کر بچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،
پیٹ کے کیڑے
بیکٹریا اور گندگی بڑے ناخنون کے اندر گھس کر آسانی سے گھر بنا لیتی ہیں۔ ایسے میں بچہ جب اپنے منہ میں ہاتھ ڈالتا ہے تو یہ تمام جراثیم اس کے پیٹ میں داخل ہو سکتےہٰؐیں جو آگےچل کر پیٹ کے کیڑوں اور درد کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس لئے والدین کو چائیے کہ بچے کے ناخن کاٹتے رہیں۔
بیکٹریل انفیکشن
لمبے ناخنوں کے اندر پھنسے ذرات ٹائیفائیڈ یا دیگر مہلک بیماری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ اگر چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے کاٹے جائیں، تو ان بیماریو ں سےبچوں کو محفوط رکھا جاسکتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں