مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں کا پاکستانی نژاد فیملی پر بدترین تشدد

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں کا برٹش پاکستانی فیملی کے دو نوجوانوں پر بدترین تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ مانچیسٹر پولیس نے ایک مسلمان لڑکے کو نیچے لٹا کر اسکے سر پر لاتیں ماری۔اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے جب کہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد کرنے والے پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

جبکہ اس میں ملوث ساتھ اہلکاروں کیخلاف تحقیقات جاری ہے۔گریٹر مانچسٹر پولیس نے مذکورہ پر بیان دیا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں جھگڑا ہوا تھا جہاں پولیس موقع پر پہنچی، مطلوبہ شخص نے گرفتاری کی کوشش پر اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق ہاتھا پائی میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے جب کہ خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، حالات پر قابو پانے کیلئے آرمڈ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا، ایئرپورٹ پر پولیس تشدد کی ویڈیو کا متعلقہ محکمہ تحقیقات کر رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں