وہ یورپی ملک جہاں ملازمتیں بھی بے شمار اور ویزا لینا بھی آسان ہے

وہ یورپی ملک جہاں ملازمتیں بھی بے شمار اور ویزا لینا بھی آسان ہے

یورپی ملک میں مختلف شعبوں میں غیر ملکی پیشہ ور افراد کیلئے ہزاروں آسامیاں خالی ہیں اور مزیکی بات ہے کہ وہانگا ویزا لینا بھی کوئی زیادہ جھنجھٹ والا کام نہیں ۔یورپین ایمپلائمنٹ سروس کے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورپی ملک ایسٹونیا میں 63 پیشوں میں مزدوروں کی قلت کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹونیا میں ، صحت کی دیکھ بھال، انفارمیشن ٹیکنالوجی،ہنر مند تجارت، فوڈ سروس اور مہمان نوازی اور مینوفیکچرنگ میں افرادی قوت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اس حوالے سے ایٹونیا کو ان پیشوں کیلیے مقامی کارکنوں کو تلاش کرنے میں خاصی مشکل کا سامنا ہے جسکی وجہ سے اسکی معیشت متاثر ہورہی ہے لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلیے غیر ملکی کارکنوں کو ایسٹونیا میں ملازمتوں کا موقع فراہم کیا جائیگا.۔

اس فہرست کے مطابق ایسٹونیا کو جن کارکنوں کی ضرورت ہے ان میں ، بھاری ٹرک اور لاری ڈرائیور،مویشیوں کے فارم مزدور ، الیکٹریکل میکینکس ،مکینیکل مشینری اسمبلرز، اور فٹر، زرعی اور صنعتی مشینری کے مکینکس اور مرمت کرنے والے،، شیٹ میٹل ورکرز، میٹل ورکنگ مشین ٹول سیٹرز اور آپریٹرز،ویلڈر اور شعلہ کٹر پینٹرز اور متعلقہ کارکن،، تعمیراتی نگران، مینوفیکچرنگ سپروائزر، سیکیورٹی گارڈز، صحت کی دیکھ بھال کے معاونین ، سول انجینئرنگ کے تکنیکی ماہرین، سافٹ ویئر اور ایپلی کیشنز کے ڈویلپرز اور تجزیہ کار،سسٹمز کے تجزیہ کار ، ابتدائی بچپن کے اساتذہ،ویب اور ملٹی میڈیا ڈویلپرز، ،نرسنگ پیشہ ور افراد، اساتذہ، خصوصی ضروریات کے اساتذہ، جنرلسٹ ماہر طبی پریکٹیشنرز اور سول انجینئرز شامل ہیں۔

سب سے زیادہ کھپت کن شعبوں میں ہے؟
سب سے زیادہ آسامیوں کی شرح انسانی صحت اور سماجی کام کی سرگرمیوں ،عوامی انتظامیہ اور دفاع، ، اور نقل و حمل اور اسٹوریج میں تھی۔ سب سے کم شرحیں زراعت، جنگلات اور ماہی گیری میں تھیں۔
آسامیاں کتنی ہیں؟
شماریات ایسٹونیا کے مطابق سنہ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ایسٹونیا کے کاروباری اداروں، اداروں اور تنظیموں کی طرف سے تقریباً 10,000 ملازمتوں کی آسامیوں کی اطلاع دی گئی جن میں سے چالیس فی صد سرکاری شعبے میں ہیں۔

ویزے کا حصول آسان یا مشکل؟
ایسٹونیا میں کام کرنے کے خواہش مند افرادکیلئے یہ قابل ذکر ہے کہ اس ملک کا ورک ویزا حاصل کرنے کیلئے آسان ترین ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔گو یورپی ممالک کے افراد کو تو ویزے کی ضرورت نہیں لیکن دیگر ممالک کے شہریوں کو ویزا کیلئے درخواست دینے سے پہلے کسی جاب کا معاہدہ کرنا ضروری ہوگا۔

کن شعبوں میں غیرملکیوں کو ملازمت مشکل سے ملیگی
اسکے برعکس ایسٹونیا میں چھ پیشوں میں سرپلس کا سامنا ہے ان میں اکاؤنٹنگ اور بک کیپنگ کلرک، صحافی ، انٹیریئر ڈیزائنرز اور ڈیکوریٹر،ڈیٹا انٹری کلرک،انتظامی اور ایگزیکٹو سیکریٹریز،، اور پروڈکٹ اور گارمنٹ ڈیزائنرز شامل ہیں۔ غیر ملکیوں کو زیادہ مسابقت کی وجہ سے ان کرداروں میں ملازمت حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں