سوزوکی نے بڑی آفر لگا دی

سوزوکی نے بڑی آفر لگا دی

سوزوکی نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کو بہت بڑی خوشخبری سنادی .اپنی مشہور موٹر سائیکل ’ جی آر 150‘ بغیر انٹرسٹ دو سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی کے باعث حال ہی میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا جسکے باعث متوسط طبقے کے لیے نیو موٹر سائیکل خریدنا 1سہانے خواب جیسا لگنے لگا جسکے باعث کمپنی کو بھی کم سیلز کا سامنا کرنا پڑا ،

سیلز کو بڑھانے کے لیے کمپنیوں کے پاس اب انسٹالمنٹ آفرز دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں بچا ہے ۔ہونڈا کے بعد اب سوزوکی نے بھی اپنی جی آر 150 بغیر انٹرسٹ کے دو سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیا. تاہم خواہشمند کو قیمت کا پچیس(25) فی صد ایڈوانس ادا کرنا ہو گا ۔موٹر سائیکل خریدنے کے لیے آپکو اپنے قریبی سوزوکی شوروم پر جانا ہوگا اور پچیس(25) فی صد ڈاون پیمٹ کر کے فوری موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں ۔جی آر 1سو 50 کی قیمت 547000 روپے ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ روزمرہ استعمال ہونے والے سب سے مہنگی بائک ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں