میجر جنرل بننے والے پاکستان فوج کے پہلے مسیحی کمانڈو کون ہیں؟جانیے

میجر جنرل بننے والے پاکستان فوج کے پہلے مسیحی کمانڈو

پاکستان آرمی کے افسر جولین معظم جیمز ایس ایس جی کے پہلے کمانڈو اور تیسرے مسیحی ہیں جنہوں نے میجر جنرل کے عہدے تک ترقی پالی،آرمی چیف کی صدارت میں جمعے کو ہونے والے آرمی سیلیکشن بورڈ کے اجلاس نے بائیس(22) بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ترقی پانے والے فوجی افسران میں تیرہ(13) بریگیڈیئرز کا تعلق انفنٹری سے جبکہ نو بریگیڈیئرز کا آرمڈ کور، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، ایوی ایشن، کور آف ملٹری انٹیلی جنس اور ای ایم ای سے ہے۔ میجر جنرل جولین معظم سے قبل پاکستان آرمی میں جنرل کے رینک تک پہنچنے والے مسیحی افسران میں میجر جنرل نوئل اسرائیل کھوکھر اور میجر جنرل جولین پیٹر شامل ہیں، جو اس وقت اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔ جنرل یا اسکے مساوی عہدے تک پہنچنے والے 6 مسیحی افسران میں ، ایئر ایڈمیرل نارمن من گون) ستارہ بسالت ،ایئر وائس مارشل ایرک جی ہال (ستارہ جرآت اور ستارہ بسالت)، ایئر وائس مارشل مائیکل جان اوبرائن (تمغہ جرآت اور ستارہ بسالت)، اور ستارہ امیتاز ملٹری)، میجر جنرل (مرحوم) پیٹر جولین، میجرجنرل نوئیل اسرائیل کھوکھر اور میجر جنرل جولین معظم جیمز شامل ہیں۔

میجر جنرل جولین معظم جیمز کے بڑے بھائی فرخ جیمز بھی فوج سے وابستہ رہے ہیں، جو اب میجر عہدے سے سبک دوش ہو چکے ہیں۔ پاکستان آرمی میں جنرل کے رینک تک پہنچنے والے مزید1افسر میجر جنرل کازید مانک سپاری والا کا تعلق پارسی مذہب سے تھا-پنجاب کے ضلع نارووال میں پیدا ہونے والے میجر جنرل جولین معظم جیمز نے ایئر ڈیفنس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کرنیکے بعد پاکستان فوج کی خصوصی فورس ایس ایس جی میں شمولیت اختیار کی- انکا تعلق 92 لانگ کورس سے ہے۔وہ ایس ایس جی برگیڈ تربیلا، اور ایئر ڈیفنس برگیڈ سرگودھا کی کمان کرنے کے علاوہ تین سال نائجیریا میں ڈیفنس اتاشی کے طور فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔انہوں نے ایئر ڈیفنس سٹاف کورس، اینٹیلجنس سٹاف کورس، پاکستان سٹاف کورس، نیشنل سکیورٹی وار کورس کر رکھے ہیں۔ میجر جنرل جولین جیمز کے قریبی احباب میں شامل ڈاکٹر آئزق عاشر نے جولین معظم جیمز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کو نہ صرف میجر جنرل جیمز اور ان کے خاندان بلکہ پاکستان میں مسیحی برادری کیلئے بھی فخر کا لمحہ قرار دیا۔گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسیحی کمانڈو کو قابلیت کی بنا پر ترقی پاکستان کی مسلح افواج کا ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

میجر جنرل جولین معظم جیمز نے ایلیٹ سپیشل سروسز گروپ کے پہلے مسیحی کمانڈو افسر کے طور پر تاریخ رقم کی ہے اور پاک فوج کی 76 سالہ تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔‘بشپ چرچ آف پاکستان کے صدر آزاد مارشل نے ایکس پر اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان میں مسیحیوں کے لیے بہت فخر کا دن ہے کیونکہ ہم ایک قابل ذکر میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کا جشن منا رہے ہیں۔ پاک فوج کی 76 سالہ تاریخ میں ’پہلے ایس ایس جی کرسچن کمانڈو آفیسر‘ میجر جنرل جولین معظم جیمز کی حیثیت سے تاریخ رقم کرتے ہوئے، یہ سنگ میل ہمارے لیے باعث فخر ہے۔‘ادھر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پاک فوج کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسر جولئین معظم جیمز کو میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے پر مبارک باد دی ہے۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے میجر جنرل جولیئن معظم جیمز مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کی تعمیر و ترقی و دفاع کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ میجر جنرل جولئین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور ان کی محنت ولگن نوجوان نسل کے مشعل راہ ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں