ظلم کا شکار اونٹنی انصاف کی منتظر

ظلم کا شکار اونٹنی انصاف کی منتظر

اسلام میں اونٹنی کو خاص مقام حاصل ہے، قرآن پاک میں حضرت صالح (ع) کی قوم کیساتھ بہت سی جگہ اونٹنی کا ذکر یعنی تذکرہ کیا گیا ہے،۔ حضرت محمدﷺ نے جب مدینہ منورہ ہجرت کی تو ہر صحابیؓ کی یہہی خواہش تھی کہ حضرت محمد(ص)مدینہ میں انکے گھر قیام کریں۔

حضرت محمد (ص)نے یہ فیصلہ قصویٰ نامی اپنی چہیتی اونٹنی پر چھوڑ دیا جس پر آپ سوار تھے۔ اونٹنی مدینہ پہنچنے کے بعد ایک صحابیؓ حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے گھر کے سامنے جاکر رک گئی اور حضور اکرم(ص)نے انکے گھر میں قیام کا فیصلہ کیا۔ اس واقعہ سے اونٹنی کی اہمیت اور اس سے حضور اکرمﷺ کی شفقت کا اندازہ ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں 1 جگہ حضرت صالح (ع) کے حوالے سے یہ درج ہے کہ ’’ اللہ نے اپنی نشانی کے طور پر تمہاری طرف یہ اونٹنی بھیجی ہے، اِسے کھیت کھلیانوں میں چھوڑ دو تاکہ یہ اللہ کی زمین سے رزق کھائے اور خبردار اس اونٹنی کو بری نیت سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ اللہ کا دردناک عذاب تم پر نازل ہوگا۔

تنخواہوں پر عائد نئے ٹیکس کی کٹوتی کب سے شروع ہوگی؟

اس واقعہ کے ہزاروں سال بعد خود کو مسلمان کہلانے والے سانگھڑ کے ظالم وڈیرے نے 1 اونٹنی کی ٹانگ صرف اس وجہ سے کاٹ دی کہ وہ اسکے کھیت میں چارہ کھانےگئی تھی۔ وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والی معصوم اور بے زبان اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس دل سوز واقعہ نے ہر شخص کا دل دہلا کر رکھ دیا اور پورے پاکستان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ پاکستان جو اس طرح کے واقعات کی وجہ سے عالمی میڈیا میں خبروں کی زینت بنا رہتا ہے، اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ کو بھی عالمی میڈیا نے سنسنی خیز بناکر پیش کیا جس سے مغربی ممالک جہاں جانوروں کے حقوق کے حوالے سے سخت قوانین اور سزائیں مقرر ہیں، میں پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔ میڈیا کے دبائو پر سانگھڑ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار تو کرلیا ۔ مگر اصل ملزم ظالم وڈیرہ اب بھی فرار ہے اور سوشل میڈیا پر اس کیخلاف بہت سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

صارفین کے لیے اگلے سال بجلی کی اوسط قیمت کیا رہے گی؟

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا یہ اقدام قابل تحسین ہے کہ انہوں نے اس واقعہ پر سب سے پہلے آواز بلند کی اور ملوث ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ وہ وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والی اونٹنی کو دیکھنے اینمل شیلٹر ہوم بھی گئے اور کہا کہ اس معاملے پر کسی کو سیاست کرنے اور سیاسی مصلحت کی وجہ سے خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔
گورنر سندھ سے گفتگو کی تو انکا کہنا تھا کہ وہ اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لئے اپنے خرچ پر دبئی بھیجنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اونٹنی پر ظلم کرنے والا اصل مجرم ابھی تک نہیں پکڑا گیا ہے اور جب میں شیلٹر ہوم جارہا تھا تو مجھے وہاں جانے سے منع کیا گیا۔ابھی اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے دردناک واقعہ زیر بحث تھا کہ حیدرآباد میں 1 بے زبان گدھے پر بہیمانہ تشدد کرکے اسکی ٹانگ کاٹ دی گئی۔ صوبہ سندھ میں ہونے والے ان واقعات پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ زخمی اونٹنی اور گدھے کے علاج کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کریگی۔ لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ بلاول بھٹو ،جنہوں نے مغرب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور وہ مغربی ممالک میں جانوروں کے حقوق کے بارے میں قوانین اور سزائوں سےبھی بخوبی واقف ہیں،ان واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ کوئی آئندہ کوئی اس طرح کے وحشیانہ مظالم کا سوچ بھی نہ سکے۔

ہمارے پیارے نبیﷺ نے جانوروںکے ساتھ بھی حسن سلوک کا حکم فرمایا ہے۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ حضرت صالح (ع) کی اونٹنی کے قاتل صرف چند لوگ تھے مگر اسکی سزا پوری قوم کو ملی کیوں کہ باقی لوگوں کا جرم واقعہ پر خاموش رہنا تھا۔ آج ظلم کا شکار اونٹنی ان سے انصاف کی منتظر ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں