پاکستان اسٹاک مارکیٹ: حالیہ مندی کے باوجود مستقبل روشن

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: حالیہ مندی کے باوجود مستقبل روشن

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: حالیہ مندی کے باوجود مستقبل روشن

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کا اختتام پرافٹ ٹیکنگ کے باعث منفی زون میں ہوا، جہاں انڈیکس 312 پوائنٹس کی کمی سے 119,649 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 26 ارب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 52 کروڑ 64 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا۔

اگرچہ یومیہ بلند ترین سطح 120,500 پوائنٹس رہی، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ معمولی مندی وقتی ہے اور آنے والے دنوں میں مارکیٹ ایک نیا سنگِ میل عبور کر سکتی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کا مستقبل کیا ہوگا؟

سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد حمزہ گیلانی کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مستقبل تابناک دکھائی دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ:بڑی صنعتوں جیسے ٹیکسٹائل، سیمنٹ، فارما، آئی ٹی میں بہتری آرہی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں گیا ہے۔صرف چار دن میں انڈیکس میں 15 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

حمزہ گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ابھی بھی “سستی” ہے، جو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر رہی ہے۔ بھارت سے سرمایہ نکال کر اب سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان میں 10 کمپنیاں تیل و گیس کی تلاش کے لائسنس حاصل کر چکی ہیں، اور مائننگ سیکٹر میں بھی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں، جو مستقبل قریب میں معیشت کو نئی سمت دے سکتی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں