سرفراز بگٹی نے وزارت سے مستعفیٰ ہونے کی حامی بھر لی

سرفراز بگٹی نے وزارت سے مستعفیٰ ہونے کی حامی بھر لی

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی و وزراء کا سول ہسپتال کا دورہ کیا.،دکی حملے میں زخمیوں مزدورں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کی،کہا کہ انکےاستعفیٰ سے اگر دھشت گردی کے واقعات میں کمی آتی ہے تو میں ضرور استعفیٰ دونگا.بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ بلوچستان دھشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں،دھشت گردوں نے ایک بار پھر سوفٹ ٹارگٹ چنا، دھشت گردوں نے معصوم اور نہتے مزدروں کو شھید کیا،سیکیورٹی فورسز دھشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔

تیس ہزار سے زائد مزدور کول مائیز میں کام کررہے ہیں،ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں دھشت گردی کے واقعات پر غور کیا جائیگا.،میرے استعفیٰ سے اگر دھشت گردی کے واقعات میں کمی آتی ہے تو میں ضرور استعفیٰ دونگا،مجھے اسمبلی نے وزیر اعلیٰ بنایا ہے اگر اراکین چاہئے گے تو میں ضرور استعفیٰ دوں گا. سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے،محکمہ صحت میں بہتری کیلیے قابل افسران کو تعینات کیا گیا ہے، دھشت گردی کیخلاف بحیثیت قوم جنگ لڑنی ہوگی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہناتھا کہ ریاست کیلیے آپریشن کرنا مشکل نہیں،سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جائیگا.دھشتگردوں کے مابین رابطوں کو توڑنا کوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں