سیاحتی حوالے سے بلوچستان ایک جان دار خطہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

سیاحتی حوالے سے بلوچستان ایک جان دار خطہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر صوبے میں سیاحت کے فروغ کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحتی حوالے سے بلوچستان ایک جان دار خطہ ہے پاکستان کے تقریباً آدھے رقبے پہ قائم یہ خطہ طویل دریاؤں، میدانی علاقوں، صحرائی زمین اور اونچے اونچے پہاڑی سلسلوں میں مشہورہے جہاں سیاحت کے فروغ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ حاصل کی جاسکتی ہے، اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بات میرے لئے باعث مسرت ہے کہ آج سیاحت کا عالمی دن “سیاحت اور امن” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے ہم بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی جامع حکمت عملی پر کام کررہے ہیں بلوچستان سیاحتی لحاظ سے دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے

جہاں ہر مکتبہ فکر کے لوگ آباد ہیں یہاں کے باسی صدیوں پرانی روایات پر آج بھی قائم ودائم ہیں جغرافیائی حوالے سے یہ خطہ منفرد حیثیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان کا قابل دید سیاحتی مرکز بنانے کے لئے پرعزم ہیں کیونکہ سیاحت سے اقوام اور ثقافتوں کے مابین محبت اور امن کی شمیں روشن کی جا سکتی ہیں اور سیاحت سے امن کا فروغ ممکن ہے، وزیر اعلٰی نے کہا کہ بلوچستان قدیم دور سے مختلف تہذیبوں کا سنگم رہا ہے

قدیم دور میں فاتحین کے لیے یہاں کے درّے رہنمائی کی علامت سمجھے جاتے تھے بلوچستان کادرّہ بولان’درّہ مولااور ژوب ایک تاریخی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ کچھی اور لسبیلہ کے دوبڑے میدانی علاقوں سمیت دنیا کے بڑے صحراؤں میں شامل ”صحرائے مکران”بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جاررہے ہیں اور صوبائی حکومت اس اہم شعبے پر بھرپور توجہ دیکر بلوچستان کے سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے لئے پرعزم ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں