گوادر، معاہدے کی خلاف، تیل کی سپلائی پر پابندی کا خدشہ

گوادر، معاہدے کی خلاف، تیل کی سپلائی پر پابندی کا خدشہ

گوادر، معاہدے کی خلاف، تیل کی سپلائی پر پابندی کا خدشہ

گوادر(ویب ڈیسک) معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت نے تیل کے کاروبار پر پابندیاں عائد کرنیکا انتباہ دے دیا. روزانہ 250 گاڑیوں کو 2000 لیٹر تیل لے جانے کی اجازت، بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا،4ہزار لیٹر سے زائد تیل لے جانے کی کوشش معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ خلاف ورزیوں کے تسلسل کی صورت میں حکومت کی دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی وارننگ جاری کردی،زامیاد اور پک اپ ڈرائیوروں نے سڑک بلاک کردی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں حکومت تیل کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔گوادر کے چند زامیاد مالکان نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات کریں گے۔ تیل کی سپلائی مقامی پک اپ گاڑیوں کے ذریعے تربت تک پہنچائی جائے.مزید تفصیلات کے مطابق ڈی سی کا کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ۔ کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں