سی ٹی ڈی کو مزید فعال کرنے کیلئے وسائل فراہم کرینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

سی ٹی ڈی کو مزید فعال کرنے کیلئے وسائل فراہم کرینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نئے تعینات آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ملاقات کی. وزیر اعلٰی بلوچستان نے آئی جی پولیس کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اغواء برائے تاوان، رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.
اغواء برائے تاوان اور قبضہ مافیاء کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے، جرائم پیشہ افراد کی پروفائلنگ کو اپ ڈیٹ کرکے تمام تھانوں کے مابین فوری رابطہ کاری کو فعال کیا جائے، پولیس کے تربیتی کورسز کو حالات حاضرہ سے ہم آہنگ کرکے تفتیش کے عمل کو بہتر بنایا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی آئی جی پولیس کو ہدایت .تفتیش کے عمل کو بہتر بناکر دہشت گردی اور جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو مطلوب تمام وسائل فراہم کریں گے، تاہم کارکردگی کا بھی مستقل جائزہ لیں گے، تخریب کاری کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کا متحرک کردار باعث اطمینان ہے ، بلوچستان پولیس کو ہر طرح کے دباؤ سے آزاد کرکے آزادانہ ماحول میں ان کی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کا ماحول فراہم کررہے ہیں،

پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کی فضا کی بحالی کیلئے پولیس مثالی برتاو کا عملی مظاہرہ کرے ، دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پوری معاونت فراہم کریں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میں اصلاحات اور اساتذہ کی تقرری سے متعلق اجلاس منگل کو یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بند اسکولوں کو فعال بنانے کے لئے خالی آسامیوں پر اساتذہ کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا یہ تعیناتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی جن کی مدت ملازمت میں توسیع انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کنٹریکٹ پالیسی کے لئے موثر قانون سازی بھی کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق “ایس بی کے” ٹیسٹ کا حتمی اعلان کیا جائے اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے لازمی کارروائی کو ضوابط کے مطابق نمٹایا جائے وزیر اعلٰی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی تمام تر تقرریاں میرٹ پر ہوں گی اور کوئی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی نوکریوں کی خرید و فروخت ناقابل برداشت عمل ہے جس کی روک تھام کیلئے موثر میکنزم تشکیل دیکر ہر سطح پر میرٹ کے فروغ کو یقینی بنایا جائے گا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں