بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

وفاقی وزیرداخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ کی نصیر آباد لاہور میں شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے۔ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے والدین سے ملاقات کی ،اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ،سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبرو جمیل کی دعا بھی کی،

وزیرداخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دھشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی وطن کا بہادر سپوت ہے جسکی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

کور کمانڈر بلوچستان نے کہا کہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔بعدازاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی قبر پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی، کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں