چاغی میں گیس کے ذخائر دریافت

چاغی میں گیس کے ذخائر دریافت

چاغی میں گیس کے ذخائر دریافت

ماڑی پٹرولیم کمپنی نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں گیس کے ذخائر دریافت کیئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے مختصر خبر دی گئی ہے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چاغی میں گیس کے ذخائر کی دریافت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ دریافت ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) نے کی جو کہ پاکستان کی ایک اہم تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کی کمپنی ہے۔

اس منصوبے کے تحت چاغی کے علاقے میں کامیابی کے ساتھ گیس کے ذخائر کی تلاش کی گئی جس کے نتیجے میں ملک کے توانائی کے ذخائر میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی بلوچستان کے ضلع چاغی میں حاصل کی گئی جہاں ماری پٹرولیم نے ایک نئے گیس کے ذخیرے کا سراغ لگایا۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے مزید تکنیکی اور قانونی مراحل طے کیے جائیں گے جس کے بعد گیس کی پیداوار شروع کی جائے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں