مسلم باغ ، اشرف خان کی دردناک کہانی،وزیراعلیٰ بلوچستان سے مدد کی اپیل

مسلم باغ ، اشرف خان کی دردناک کہانی،وزیراعلیٰ بلوچستان سے مدد کی اپیل

مسلم باغ ریکوڈک اور سی پیک رکھنے والا پسماندہ بلوچستان کے پسماندہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایف ایس سی کا طالب علم اشرف خان کی دردناک کہانی ،دوسرے بھائی نے بھی اس کے لئے تعلیم کو خیر آباد کہہ دیا،مسلم باغ کے رہائشی اشرف خان کا کہنا تھا کہ نیورو بیماری میں مبتلا ہوں‘ انڈیا کے آئی بی ایس ہسپتال میں علاج ممکن ہے‘ علاج پر 2کروڑ روپے خرچہ آرہا ہے وفاقی‘صوبائی حکومتیں اور و مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے کہ وہ میری مدد کریں.اشرف خان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال قبل ایک حادثے میں گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی‘ہاتھ پاؤں نے کام چھوڑ دیا ہے

اور دوسروں کا محتاج بن گیاہوں‘علاج کی غرض سے پاکستان بھر کے کوئٹہ‘ کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ پشاور سمیت ملک تمام بڑے ہسپتالوں سے رجوع کیا لیکن جواب ملا کہ پاکستان میں علاج ممکن نہیں ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس جتنی جمع پونجی تھی وہ سب میں نے اپنے علاج پر خرچ کیا لیکن علاج نہیں ہوسکا اور گھر کا واحد کفیل ہوں.علاج کیلئے انڈیا کے آئی بی ایسہسپتال نیو دہلی رجوع کیا جہاں میرا علاج ممکن ہے اور علاج پر 2کروڑ روپے خرچہ آرہا ہے جو کہ میرے بس میں نہیں ہے‘ اشرف خان نے وزیراعظم پاکستان‘ چیف آف آرمی سٹاف‘ وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر مخیر حضرات سے علاج کیلئے تعاون کی دردمندانہ اپیل کی .اشرف خان کا مزید کہنا تھا کہ جس سے جتنا ہوسکے مدد کی اپیل ہے .
رابطہ نمبر03158043809پر تعاون کریں‘ *

یہاں کلک کرکے ویڈیو دیکھیں

https://www.facebook.com/100064190708513/videos/1020235349880761

Author

اپنا تبصرہ لکھیں