بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور وہ کسی بھی بیرونی اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے ،وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور وہ کسی بھی بیرونی اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے وزیر اعلی نیجشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ گھوڑ سواری گالا میں شرکت کی اور مختلف ٹیموں کے مابین نیزہ بازی، ہارس جمپنگ کے مقابلوں گھوڑا رقص، روایتی بلوچی چاپ اور پولو میچ دیکھا وزیراعلی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے زندہ قومیں جشن آزادی کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال جشن آزادی کو پورے صوبے میں جوش و خروش سے منایا جائے گا صوبے کے مختلف علاقوں میں ماہ اگست کے اوائل سے ہی جشن آزادی کی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعلی نے کہا بلوچستان کے خلاف ایک منظم سازش جاری ہے اور ہم سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ہمارے نوجوانوں کو ففتھ جنریشن وار فیئر کے ذریعے ایک منفی پروپیگنڈے کا حصہ بنایا جا رہا ہے لیکن بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور وہ کسی بھی بیرونی ایجنڈے کا آلہ کار نہیں بنیں گے بلوچستان کے عوام پاکستان کی سالمیت دفاع اور استحکام کے لیے ایک مضبوط چٹان کی مانند کھڑے ہیں وزیراعلی نے گھوڑ سواری میلے میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کی بھی تعریف کی وزیراعلی نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والیکھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے تقریب کے اختتام پر وزیراعلی کھلاڑیوں اور عام عوام میں گھل مل گئے کھلاڑیوں اور عوام نے وزیراعلی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی اسپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر، صوبائی وزرا، اراکین قومی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی سمیت اعلی سول حکام بھی اس موقع تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں