کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ، 8 سو جدید کیمرے شہر کی نگرانی کرینگے

کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ، 8 سو جدید کیمرے شہر کی نگرانی کرینگے

کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، شہر میں 8 سو جدید کیمرے لگادیئے گئے ہیں، کیمروں کے ذریعے دہشتگردی کے خاتمے و جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، کوئٹہ کے بعد گوادر میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد کام شروع کیا جائے گا،ایل بی این
ان خیالات کا اظہار سیف سٹی پروجیکٹ آپریٹر آفیسر ایس پی عدیل اکبر گجر نے سنچری ایکپسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں 8 سو جدید کیمرے لگادیئے گئے ہیں جبکہ پروجیکٹ کے تحت مزید 6 سو کیمرے نصب کیے جائیں گے شہر کے داخلے و خارجی راستوں پر کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیاہے سیف سٹی پروجیکٹ کا مقصد عوام اور ان کے جانوں کو محفوظ بنانا ہےسیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے کیمرے کراچی اور لاہور میں لگے کیمروں سے ایڈوانس ہیں،ایل بی این

ایس پی عدیل اکبر گجر کہ کہنا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے روٹس کی مانیٹرنگ بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے زریعے کی جائے گئی جبکہ محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ بھی اس سال سیف سٹی پراجیکٹ کے زریعے کی جائے گی،ایل بی این

ایس پی عدیل اکبر نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے 6 سے 4 داخلی اور خارجی راستوں پر کیمروں اور اسکینرز لگانے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر بھی کھڑی نذر رکھی جائے گئی تاکہ فرض ادائیگی احسن طریقے سے نبھایا جائے سکے،ایل بی این

سیف سٹی پروجیکٹ آپریٹر آفیسر ایس پی عدیل اکبر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کسی بھی معلومات اور کسی بھی علاقے میں جرائم پیشہ واقع آنے کی صورت میں سیف سٹی پروجیکٹ ٹول فری نمبر 1788 پر کال کریں جہاں عملہ 24 گھنٹے دستیاب ہوگا،ایل بی این

Author

اپنا تبصرہ لکھیں