ملک میں لاپتہ افراد کی تفصیلات منظر عام پرآگئے

ملک میں لاپتہ افراد کی تفصیلات منظر عام پرآگئے

ملک میں لاپتہ افراد کی تفصیلات منظر عام پرآگئے

پاکستان میں مسنگ پرسنز کی تفصیلات دنیا نیوز منظر عام پر لے آیا۔ ذرائع کے مطابق 2011 سے اب تک ملک میں لاپتہ افراد کی 10 ہزار 311 شکایات درج ہوئیں، مسنگ پرسن کمیشن نے 8 ہزار 42 شکایات کو نمٹا دیا، پاکستان میں مسنگ پرسنز کے 2 ہزار 269 کیسز مسنگ پرسن کمیشن میں زیر التوا ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق 525 کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں، 2 ہزار 269 میں سے 1 ہزار مسنگ پرسنز 5 سال سے زائد عرصہ سے لاپتہ ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نمٹائے گئے کیسز میں مرجانے والے افراد اور جیلوں میں موجود قیدیوں کے اعداد وشمار بھی شامل ہیں ، لاپتہ افراد کے حوالے سے کچھ کیسز حقائق پر مبنی نہیں تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں