حب لسبیلہ یونین آف جرنلسٹ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بیلہ میں صحافی شاہجہاں بلوچ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ شاہجہاں بلوچ پر حملہ آزادی رائے پر حملہ ہے ۔ سماء کے رپورٹر کو زدوکوپ کر کے حملہ آور ہونا باعث افسوس ہے ۔گزشتہ رات کوریج کے لئے جانے والے صحافی شاہجہاں بلوچ پر حملہ کر کے زدوکوپ کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ بیلہ جیسے پر امن علاقے میں اس طرح کا واقعہ ہونا باعث افسوس ہے۔
ایک سیاسی شخصیت کو تحمل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا ۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ بجائے آزادی رائے کو سپورٹ کرنے کے ایک صحافی کو زدوکوپ کرنا انتہائی افسوس کا عمل ہے
۔ سیاسی و سماجی شخصیات کو کردار ادا کرتے ہوئے اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرانا چاہیے۔ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنی چاہیئے ۔
اس حوالے سے جلد ہی دیگر صحافتی تنظیموں سے رابطہ کر کے آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا