لورالائی میں مسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق

لورالائی میں مسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق

لورالائی میں مسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق تیرہ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈی جی خان روڈ شیر جان کڈی کے مقام پر پیش آیا۔ ٓریسکیو حکام نے حادثے میں دوافراد کے جاں بحق نے تصدیق کی ہے۔علاوہ ازیں حادثے کے بعد لوگوں کی بہت بڑی تعداد پہنچ گئی اور ابتدائی طور پر اپنی مدد آپکے تحت مسافر کوچ میں پھنسے افراد کو نکلنے کی کوششیں کی۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا جب کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بعدازاں پنجاب کے ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیا اور حادثے میں معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں