کراچی ڈیفنس خیابان نشاط فائرنگ: فہد بگٹی سمیت پانچ افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو قبائلی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات گیارہ بجے کے بعد پیش آیا۔ ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے تصدیق کی کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نواب اکبر بگٹی کے بھانجے اور بھتیجے میں خونی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد قتل اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ خیابان نشاط میں فایرنگ کے نتیجے فہد بگٹی نامی نوجوان سمیت کئی افراد جاں بحق ہوئے۔

زخمی و جاں بحق افراد کی تفصیل یہ ہیں-
فہد بگٹی ولد احمد نواز، عمر 50 سال، نصیب اللہ ولد سور بگٹی، عمر 35 سال،میر محسم بگٹی ولد میر علی حیدر بگٹی،میر عیسیٰ بگٹی ولد میر علی حیدر بگٹی اورعلی، گن مین میر علی حیدر بگٹی جبکہ زخمی افراد میں
میر علی حیدر بگٹی، قائم علی ولد غلام قادر شامل ہیں-
ہسپتال زرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت نازک ہے-

فائرنگ کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بگٹی قبائل کے افراد نے مین شاہراہیں بلاک کر دیں، جس کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں سوراب، قلات، خصدار، وڈھ، حب چوکی، اور مستونگ شامل ہیں۔
زرئع کے مطابق واقعہ جائداد اور زمینوں کے حوالے سے ہیں- مزید کارروائیاں جاری ہیں اور واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں