وزیرِاعظم کی بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کو 3ماہ میں سولر پر منتقلی کی ہدایت

وزیرِاعظم کی بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کو 3ماہ میں سولر پر منتقلی کی ہدایت

وزیرِاعظم کی بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کو 3ماہ میں سولر پر منتقلی کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی کو زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا.وزیرِ اعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا تاریخی اجراء کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کوئٹہ میں بلوچستان کی کابینہ سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء، گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے مابین زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے تقریباً 28 ہزار بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کریگی، 55 ارب روپے کے اس منصوبے کا 70 فیصد وفاق جبکہ 30 فیصد بلوچستان حکومت ادا کریگی۔شہباز شریف نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور قابل کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا، زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسانوں کو پورا دن پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکیگی۔

وفاقی حکومت ہر سال بجلی کے بِلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سبسڈی کی مد میں ستر سے اسی 80 ارب روپے مہیا کرتی رہی مگر پھر بھی کسانوں کو صرف 2 سے 6 گھنٹے بجلی میسر ہوتی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم کر رہے ہیں، دنیا بھر میں شمسی توانائی سے کم لاگت ماحول دوست بجلی بنائی جا رہی ہے اور ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور یہاں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونگے تو وہ صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے، بلوچستان کے مسائل کا حل مل بیٹھ کر کرینگے، صوبائی حکومت کو تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلاتا ہوں، بلوچستان محرومیوں کو دور کرکے اسکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے وفاقی حکومت نے دانش اسکولوں کے قیام کے لیے حالیہ بجٹ میں فنڈز مختص کر دیے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ دانش اسکولوں کو صوبے کی ڈویژنل سطح تک وسعت دی جائے تاکہ اس سے پورے صوبے کے طلباء مستفید ہوں۔ امید ہے کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں پوری صوبائی کابینہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کرینگے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں