نام نہاد آزادی کے نام پر بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے،ضیاء لانگو

نام نہاد آزادی کے نام پر بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے،ضیاء لانگو

بلوچستان کے وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان آج ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،نام نہاد آزادی کے نام پر بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ۔ بھارتی ایما پر پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دھشتگردانہ کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ دھشتگرد تنظیمیں عام غریب بلوچ کو مخبر کا الزام عائد کر کے قتل عام کر رہی ہیں تاکہ اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔وزیر داخلہ میں مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ان دھشتگردوں کی انساینت سوز کارروائیوں کا نوٹس لیکر ان کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔ دہشتگرد تنظیمیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے کوئٹہ شہر،دیہاتوں میں نہتے اور معصوم بلوچوں، سکیورٹی فورسز اور قومی تنصیبات پر حملے کررہی ہیں۔

کیا ریاست اور حکومت نہتے اور معصوم بلوچوں کے قتل عام کرنے والوں کے خلاف خاموش رہ سکتی ہے؟۔ حکومت بات چیت پریقین رکھتی ہے.ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نہتے اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا کونسی آزادی کی جنگ ہے۔ نام نہاد آزادی کے نام پر غریب بلوچ نوجوانوں کو ورغلایاجارہا ہے۔۔ روزِ اول سے مذاکرات کرنے کیلئے دعوت دے رہے ہیں۔ جو لوگ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے اور دھشتگردی کو ہوا دے رہے ہیں،

ان سے کیسے مذاکرت کیے جائیں؟وزیر داخلہ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ دھشتگرد تنظیمیں مذاکرت پر یقین نہیں رکھتیں، وہ صرف کشت وخون اور دھشتگردی سے اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتی ہیں جو دشمن ملک ہندوستان کا نظریہ ہے۔ ریاست پاکستان دشمن ملک ہندوستان کے آلہ کاروں کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیگی.۔ پاکستان کے فریم ورک میں مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ دہشتگرد تنظیم طالبان نے سترہزار سے زائد معصوم اور بے گناہوں کو خون بہایا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں