نیب بلوچستان ڈی سی آفس کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا

نیب بلوچستان کی جانب سےشکایات کنندگان کیلئے ڈی سی آفس کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

کوئٹہ سےجاری ایک اعلامیہ کے میں نیب بلوچستان نے کہا ہے کہ بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس کھلی کچہری میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنیں گے۔ کھلی کچہری کا انعقادکل مورخہ 27جون 2024 بوقت صبح 08:30 تا 04:30 بجے شام تک جاری رہے گا۔بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ کھلی کچہری میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنیں گے۔ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ 27جون 2024 بوقت صبح 08:30 تا 04:30 بجے شام تک جاری رہے گا۔
درخواست کنندگان تحریری شکایات میں نام بمعہ ولدیت، کاپی قومی شناختی کارڈ، مکمل پتہ، نشان انگوٹھا / دستخطاور رابطہ نمبر موبائل/گھر / ای میل ضرور درج کرلیں۔ نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔

صرف مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُتر تی ہوں اُن پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ شکایات پر کاروئی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔

نیب میں شکایات بذریعہ ڈاک/ بذات خود اندر نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ، بذریعہ ای میل ([email protected])، بذریعہ ڈاک / بذات خوداندر نیب کے دفترشکایات واقع DC آفس انسکمب روڈ کوئٹہ یا بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو درج کروائی جاسکتی ہیں۔
نیب بلوچستان کے فون نمبر: 9203614 081- اور موبائل نمبرز0301-5553987:
0333-7822419 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 

Author

اپنا تبصرہ لکھیں