تمام سیٹک ہولڈز کو بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، صدر
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت بلوچستان میں سیکورٹی اورامن و امان کی صورتحال سے متعلق گوادر میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے شرکت کی .اور ، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، ایم این اے ملک شاہ گورگیج اور مولانا ہدایت الرحمان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے استغاثہ کا طریقہ کار بہتر بنانا ہوگا۔ صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔صدر نے کہا کہ بلوچستان میں قابل پولیس افسران تعینات کرنا ہونگے .
بلوچستان میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد ِکار میں اضافہ ضروری ہے، بریفنگ میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت چینی اور غیر ملکی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بریفنگ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کے بارے میں بھی بتایا گیا ،صوبائی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ٹارگٹڈ لائحہ عمل اپنایا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
زرداری کا کہنا تھا کہ قابل افسران صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگے .بلوچستان میں قابل اور بہادر پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ضرورت ہے .،زائرین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے .صوبہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے معاوضے میں اضافہ کرکے باقی صوبوں کے برابر لایا جائے،۔
صدر زرداری نے کہا کہ زیادہ تربیت یافتہ انسانی وسائل کی تیاری کیلئے تربیتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کی جائے، افرادی قوت کو غیر ملکی زبانیں سکھانے سے انہیں بیرونی ممالک میں ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد ملیگی ، بلوچستان میں ماہی گیری کے پائیدار طریقے فروغ دینا ہونگے.سیاسی مذاکرات سے بلوچستان میں خوشحالی، ترقی اور امن آئیگا.انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کی صنعت کے فروغ کیلئے ماہی گیروں کو سرمایہ اور آلات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، غیر قانونی ماہی گیری کے جالوں کی تیاری روکنا ہوگی، .بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے گوادر کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صدر کے دورے سے بلوچستان کے عوام کو اپنائیت کا احساس ملیگا ،پولیس اور لیویز کی استعداد کار میں اضافہ صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے،سرحدی علاقےکے لوگوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لیے قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔