قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، سکینہ عبداللہ خان

قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، سکینہ عبداللہ خان

کوئٹہ۔پیپلزلیبر بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام یکم مئی کے حوالے سے پروقار پروگرام کی تقریب میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سکینہ عبداللہ خان کی شرکت کی، پروگرام میں وزیر ایریگئیشن میر صادق عمرانی، مشیر لیبر اینڈ مین پاور سرداربابا غلام رسول عمرانی، ڈپٹی اسپیکر محترمہ غزالہ گولہ، پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے صدر شاہجہان گجر، سید اقبال شاہ ، اختر بلوچ ، جہانگیر بلوچ ، سکینہ عبداللہ، جعفر جارج ، ہاشم محمد شہی میر مٹھا خان عمرانی، حاجی عزیز لانگو ،صغیر کھرل ، بابو لاشاری، اکرم گل اور دیگر نے خطاب کیا۔۔

عالمی یوم مزدور کے موقع پر سکینہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ صوبائی و مرکزی حکومتیں اپنے منشور کے مطابق صوبے میں مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے یوم مئی کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں سکینہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ،

محنت کشوں خصوصاً کانو ں میں کام کرنے والے مزدوروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے موثر قوانین سازی کے ساتھ ساتھ میکینیکل مائننگ متعارف کروانے پر کام جاری کرے ۔ اس اقدام کامقصد محنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنا ہے اسی طرح صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے پر کشش صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے تاکہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ کارخانے لگا کر محنت کشوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جا ئیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں