کوئٹہ سے 3 روز قبل اغوا ہونیوالی خاتون بازیاب
تین روز قبل اغوا ہونے والی شادی شدہ خاتون کلی شابو سے بازیاب۔پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے گلی نمبر پانچ کے رہائشی محمد رمضان ولد سید محمد نے منظور شہید تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسکی بھابھی زوجہ اختر محمد تین روزقبل گھر سے نکلی جسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی دوسری جانب ایس ایس پی ا?پریشنز کوئٹہ جواد طارق نے خاتون کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سریاب ڈویڑن شفقت امیر جنجوعہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی
جس میں ڈی ایس پی شالکوٹ عابد بخاری اور ایس ایچ او رﺅف جبار شاہوانی شامل تھے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو روز میں اغو اکار سراغ لگا کر گزشتہ روز دیگر عملے کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ کے علاقے کلی شابو میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر مغویہ خاتون کو بازیاب کرا کر ایک اغوا کار عزیز اللہ کو گرفتار کر لیا۔