پنجگور، گزشتہ ایک ہفتے سے بارشیں، گندم کی فصل تباہ
پنجگور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی کچے مکانات اور دیواریں گر گئے ۔ فصلوں کو نقصان ، سولرز سسٹم بڑے پیمانے پر تباہ ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق پنجگور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ندی نالوں میں طغیانی سے کچے راستے بند ہوگئے ۔ کچے مکانات اور دیواریں گر گئے گندم کی فصل تباہ ہو گئی، جبکہ زمینداروں کے سولرز سسٹم ناکارہ ہونے سے زمینداروں کو نقصان کا سامنا ہے، علاقے کے متاثرین اور زمیندار حکومتی امداد کے منتظر ہیں ، پنجگور میں گزشتہ ایک ہفتے سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مگر نہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور نہ حکومت بارشِ سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے کوئی اقدامات کررہا ہے۔
اگر پنجابیوں کی لاشیں آئیں تو بلوچوں کی بھی پنجاب سے آئیں گی، جان اچکزئی